Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کو یو اے ای نے مالا مال کردیا زین ن

  اپاکستانی شہری  متحدہ عرب امارات  کی محظوظ قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بن گیا۔ خلی ٹائمز کے مطابق  متحدہ عرب امارات  میں ہونے والی محظوظ کی س...


 



اپاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی محظوظ قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بن گیا۔ خلی ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والی محظوظ کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ بار بار کیش ادائیگیوں کے ساتھ ہفتہ وار قرعہ اندازی امید کی کرن کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہے، جو دنیا بھر میں ہر ہفتے ہزاروں شرکاء کی زندگیوں کو بدلتی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ایکسپیٹ زین کی قابل ذکر کہانی محظوظ کی غیر معمولی رسائی اور متحدہ عرب امارات کی سرحدوں سے باہر بھی زندگیوں کو تبدیل کرنے کی اس کی صلاحیت کی تازہ مثال ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 41 سالہ زین سعودی عرب میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے، جو اب وہیں پر آئی ٹی سپورٹ اسپیشلسٹ کے طور پر کام کرتے ہیں، انہوں نے محظوظ کے ساتھ 9 ستمبر کو 145 ویں ڈرا میں اپنی پہلی اہم جیت حاصل کی، اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کی تیاری کے دوران جب زین کو محظوظ کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی تو انہوں نے ابتداء میں سمجھا شاید میں نے 250 درہم کا تیسرا انعام جیت لیا ہے لیکن جب زین نے اپنے سفر سے واپس آنے کے بعد اپنے محظوظ اکاؤنٹ میں لاگ کیا تو احساس ہوا کہ انہوں نے تو درحقیقت 10 لاکھ درہم کا انعام جیتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے، اپنی اس بڑی کامیابی کے بعد پرجوش پاکستانی شہری نے کہا کہ "یہ ایک ناقابل یقین سرپرائز ہے جو میری زندگی کو ایک ملین گنا بہتر بناتا ہے"۔

بتایا گیا ہے کہ زین نے تقریباً ایک سال قبل یو اے ای میں سے تعلق رکھنے والے ایک نیوز پورٹل کے ذریعے محظوظ کو دریافت کیا، تب سے وہ ہر ہفتے اس میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں، اس امید میں کہ ایک دن ان کا بڑا انعام ضرور نکلے گا، زین کی کامیابی اس کے پرعزم رویے اور اس کے یقین کو ظاہر کرتی ہے کہ اگر آپ ثابت قدم رہیں اور کوشش کرتے رہیں تو قسمت آپ پر یقیناً مہربان ہو سکتی ہے، زین کی جیت دوسروں کو امید اور عزم کا پیغام دیتی ہے، اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح محظوظ لوگوں کو ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ