Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

چین کی تیز ترین سمندر پار ٹرین نے سفر کا آغاز کردیا

  فوشینگ ٹرین جی 9801 مشرقی صوبے فوجیان کے دارالحکومت فوشو سے صبح 9 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوئی اور اس نے آبنائے تائیوان کے مغربی ساحل پر زیا...

 




فوشینگ ٹرین جی 9801 مشرقی صوبے فوجیان کے دارالحکومت فوشو سے صبح 9 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوئی اور اس نے آبنائے تائیوان کے مغربی ساحل پر زیادہ سے زیادہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 277 کلومیٹر طویل فوشو۔شیامین۔ژانگ شو  کا سفر مکمل کیا۔  ملک کے ریلوے آپریٹر چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ چین کی پہلی سمندر پار تیز رفتار ریلوے ہے جس کی ڈیزائن کردہ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ ریلوے کا تازہ ترین بڑا منصوبہ ہے جو فوجیان میں رابطے بڑھانے کے لیے شروع کیا  گیا ہے۔  پہاڑی خطہ ہونے کے سبب اس علاقے میں نقل و حمل کے مواقع اور ان کی صلاحیت طویل عرصے سے بہت محدود ہے۔ یہ ٹرین فوژو، پوتیان، چھوان ژو ، شیامین اور ژانگ ژو شہروں میں رُکے گی۔نئی ٹرین سے صوبے کے اقتصادی مرکز اور سیاحتی مرکز فوژو اور شیامین کے درمیان سفر کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بھی کم ہوجائے گا۔  اس وقت تیز ترین ٹرین کا سفر کم و بیش ایک گھنٹے 20 منٹ کا ہے۔ ریلوے میں سمندر کے اوپر 19.9 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر ایک حیرت انگیز سمندری نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ 3 ساحلی خلیج چھوان ژو ، مائی ژو اور انہوئی کو پلوں کے ذریعے عبور کرتا ہے ۔ اس کے بارے انجینئرز کا کہنا ہے کہ ان کی تعمیر غیر معمولی طور پر مشکل تھی۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ