Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

محمد آصف نے دعویٰ کیاہے

  پاکستان کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹرائلز کے دوران منتخب کیا ۔سابق فاسٹ باو...

 

محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ہی پاکستان کے کپتان



پاکستان کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹرائلز کے دوران منتخب کیا ۔سابق فاسٹ باولر نے T20I کرکٹ میں پاور پلے کے دوران بابراعظم کے بیٹنگ ڈسپلے پر بھی سوال اٹھا دیا۔


محمد آصف نے بتا یا "میں نے بابر اعظم کو صرف دو گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد ٹرائلز میں منتخب کیا، آپ ان کے والد سے پوچھ سکتے ہیں کہ میں نے بابر کو زیڈ ٹی بی ایل ٹرائلز میں منتخب کیا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ بابر اعظم ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن وہ پاور پلے میں گیندیں ڈاٹ کرتے ہیں جس سے محمد رضوان پر دباو بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ"میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کو میڈان اوور کروا سکتا ہوں، اگر آپ ان کو اچھی گیندیں دیں تو وہ گیند کو نہیں مار سکتے۔محمد آٰصف نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس سکواڈ میں تمام باولرز ایوریج ہیں، کوئی خاص نہیں ہے

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ