Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

فاروق قیصر عرف انکل سرگم

  فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی دل کو چھوتی ہوئی ایک مشہور نظم  "اللہ میاں "  جسے ان کے ٹی وی پروگرام میں ان کا مشہور کردار “رولا “ ...

 




فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی دل کو چھوتی ہوئی ایک مشہور نظم  "اللہ میاں "  جسے ان کے ٹی وی پروگرام میں ان کا مشہور کردار “رولا “ سنایا کرتا تھا ۔


میرے پیارے اللہ میاں

دل میرا حیران ہے ،

میرے گھر میں فاقہ ہے ،

اس کے گھر میں نان ہے ،

میں بھی پاکستان ہوں ،

اور وہ بھی پاکستان ہے ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

لیڈر کتنے نیک ہیں ،

ہم کو دیں وہ صبر کا پھل ،

خود وہ کھاتے کیک ہیں ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

یہ کیسا نظام ہے ؟

فلموں میں آزادی ہے ،

ٹی وی پر اسلام ہے ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

سوچ کے دل گھبراتا ہے ،

بند ڈبوں میں خالص کھانا ،

ان کا کتا کھاتا ہے ،

میرا بچہ روتے روتے ،

بھوکا ہی سوجاتا ہے ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

دو طبقوں میں بٹتی جائے ،

ایسی اپنی سیرت ہے ،

ان کی چھت پر ڈش انٹینا ،

میرے گھر میں بصیرت ہے ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

میری آنکھ کیوں چھوٹی ہے ؟

اس کی آنکھ میں کوٹھی ہے ،

میری آنکھ میں روٹی ہے ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

تیرے راز بھی گہرے ہیں ،

ان کے روزے سحری والے ،

میرے آٹھ پہرے ہیں ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

روزہ کھولوانے کی ان کو ،

دعوت ملے سرکاری ہے ،

میرا بچہ روزہ رکھ کر ،

ڈھونڈتا پھرے افطاری ہے ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے ؟

این ٹی ایم کا سر ہے ننگا ،

پی ٹی وی پہ ڈوپٹہ ہے ،

( این ٹی ایم پہلا پرائیویٹ 

چینل تھا )


میرے پیارے اللہ میاں ،

بادل مینہ برسائے گا ،

اس کا گھر دھل جائے گا ،

میرا گھر بہہ جائے گا ،


میرے پیارے اللہ میاں ،

*چاند* کی ویڈیو فلمیں دیکھ 

کر اس کا بچہ سوتا ہے ،

میرا بچہ روٹی سمجھ کر

چاند کو دیکھ کے روتا ہے ،


میرے پیارے اللہ میاں

یہ کیسی ترقی ہے ؟

ان کی قبریں تک ہیں پکی

میری بستی کچی ہے

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ