Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

احمد فراز / اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں

  احمد فراز اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھر ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں تو ک...

 






احمد فراز


اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جائیں

کیوں نہ اے دوست ہم جدا ہو جائیں


تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھر

ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں


تو کہ یکتا تھا بے شمار ہوا

ہم بھی ٹوٹیں تو جا بجا ہو جائیں


ہم بھی مجبوریوں کا عذر کریں

پھر کہیں اور مبتلا ہو جائیں


بندگی ہم نے چھوڑ دی ہے فرازؔ

کیا کریں لوگ جب خدا ہو جائیں

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ