Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

 وفاقی دارالحکومت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے  50 ہزار روپے ...


 وفاقی دارالحکومت کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے  50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔  " جنگ " کے مطابق عدالت میں علی وزیر کی جانب سے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں، علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟


جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے سے متعلق کوئی جواز پیش نہیں کر سکی، علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے






کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ