Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

تاحیات نااہلی کا قانون ختم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ا...

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔  درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈوکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں  دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے نااہلی کی مدت کو بڑھایا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے لہذا عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ