Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ورلڈ کپ: پاکستان کی شاندار کامیابی، سری لنکا کیخلاف تاریخی ہدف حاصل کرلیا

  حیدرآباد: ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد رضوان کو شاندار سنچری پر ...

 




حیدرآباد: ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی، محمد رضوان کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔  حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔  واضح رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔   محمد رضوان نے ناقابل شکست 131 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔  سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر عظم 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔  سری لنکا کی جانب سے مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، تھکشانا اور پتھیرانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔   سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا تھا۔،  ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف 344 رنز کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ سری لنکا نے ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف 300 سے زائد رنز بنائے ہیں۔  کوشال مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 89 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔


پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف نے دو، شاہین آفریدی، محمد نواز اور شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ اس سے قبل ٹاس ہارنے پر قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ پہلے 10 اوورز اہم ہیں جس میں وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں نے آج کے میچ کے لیے اپنی فائنل الیون میں ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ پاکستان نے آؤٹ آف فارم اوپنر فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو ٹیم میں جگہ دی ہے جب کہ سری لنکا نے کاسن راجیتھا کی جگہ مہیش تھکشانا شام کو شامل کیا ہے۔ آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔ پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف سری لنکا: دسون شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چیراتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، ڈنتھ ویلالگے، مہیش تھکشانا، دلشان مدوشانکا، متیشا پتھرینا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں گرین شرٹس تاحال آئی لینڈرز کے لیے نا قابل شکست رہے ہیں اب تک میگا ایونٹس میں پاکستان اور سری لنکا 7 میچز میں مدمقابل آئے ہیں اور تمام میچز میں گرین شرٹس نے فتح حاصل کی ہے تاہم گزشتہ ماہ کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حوصلے بلند ہیں۔ تاہم قومی ٹیم آج کے میچ میں ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف اپنے نا قابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے آئی لینڈر کو شکست دے کر ایشیا کپ کا حساب چکتا کر سکتی ہے ساتھ ہی اس میگا ایونٹ میں اپنے آگے کے سفر کو بھی آسان بنا سکتی ہے۔ پاکستان کا ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھی پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 156 بار مدمقابل آئی ہیں جن میں گرین شرٹس نے 92 میچز جیت رکھے ہیں جب کہ آئی لینڈرز کے ہاتھ 59 میچوں میں فتح ہاتھ آئی ہے۔ اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے اپنا افتتاحی میچ نیدر لینڈ کے خلاف جیت رکھا ہے جب کہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ورلڈ کپ کی تازہ پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان پوائنٹ ٹیبل پر ایک جیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے اور سری لنکا کے خلاف فتح اسے دوسرے یا پہلے نمبر پر پہنچا سکتی ہے۔ ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹ کے ساتھ سر فہرست ہے۔ جنوبی افریقہ، پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت اپنے ایک ایک میچز جیت کر بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔




کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ