Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

افغانستان کی انگلینڈ کو شکست ’اپ سیٹ نہیں، وہ آج کسی کو بھی ہرا دیتے

  افغانستان نے کرکٹ ورلڈکپ کے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دے دی جسے اس ورلڈ کپ کی اب تک کی سب سے بڑی اپ سیٹ شکست قرار دیا جا رہا ہے، لیکن ...

 




افغانستان نے کرکٹ ورلڈکپ کے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو شکست دے دی جسے اس ورلڈ کپ کی اب تک کی سب سے بڑی اپ سیٹ شکست قرار دیا جا رہا ہے، لیکن کیا یہ واقعی ایک اپ سیٹ شکست ہے؟ اتوار کو دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے 13 ویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی۔


افغانستان کی انگلینڈ کو شکست پر جہاں سوشل میڈیا صارفین اسے اپ سیٹ قرار دیتے ہوئے حیران ہیں وہیں سابق کرکٹرز افغانستان کی بہترین کارکردگی کو انگلینڈ کی ہار کی وجہ بتا رہے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 41 ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس پر ٹوئٹر یوزر محمد رمضان کہتے ہیں کہ ’یہ کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی تاریخ کا پہلا اپ سیٹ ہے جس میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے دی۔ یہ افغانستان کے لیے بہت بڑی فتح ہے۔‘


خیال رہے کہ افغانستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ رحمان اللہ گُرباز نے 80، اکرام علی خِیل نے 58 جبکہ مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے عادل رشید نے تین جبکہ مارک وُڈ نے دو اور جو رُوٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل افغانستان کو بنگلہ دیش اور انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں جیت حاصل ہوئی۔





کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ