Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ایک ’ خاموش انقلاب‘ مظہر عباس ا

  شاعر   پسندی، نفرت کو ختم کرنے میں وہ کردار ادا کرسکتا ہے جو شاید ’نیشنل ایکشن پلان‘ بھی نہ کر پائے۔ میراہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ’کھیل اور...


 

شاعر   پسندی، نفرت کو ختم کرنے میں وہ کردار ادا کرسکتا ہے جو شاید ’نیشنل ایکشن پلان‘ بھی نہ کر پائے۔ میراہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ’کھیل اور ثقافت‘ دو ایسے ہتھیار ہیں جو بموں اور بندوق سے زیادہ موثر ہیں اور ان کو شکست دے سکتے ہیں اسی لیے وہ قوتیں جن کی سیاست ہی نفرت ہوتی ہے وہ ’ کھیل اور ثقافت‘ سے ڈرتی ہیں۔یہی وجہ تھی کہ اس ملک سےسب سے پہلے روشن خیالی اور ترقی پسند سوچ کے خلاف ’ایکشن پلان‘ تیار کیا گیا اور ابتدا ’اظہار رائے‘ اور آزادی صحافت ‘ پر پابندیاں لگا کر کی گئی پھر کمیونسٹ پارٹی، سرخ پوش تحریک جیسی جماعتوں اور سوچ کو ’’ غداری‘ سمجھا گیا ۔ ایسی سوچ رکھنے والے شاعروں، ادیبوں، اور لکھاریوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ پھر ملک سے سینما کلچر ختم کیا گیا بقول جوش صاحب، ’’یہاں محبت کرنے والے گرفتار اور نفرت پھیلانے والے آزاد گھومتے ہیں‘‘۔ ایوب خان کے دور میں اس کی ابتدا اور جنرل ضیا کے دور میں انتہا دیکھنے کو ملی۔ مگر ضیا دور میں ہی اس آمرانہ طرز حکمرانی کے خلاف ابتدا پنجاب کے 10دانشوروں نے1983ء میں سندھ میں فوج کشی کیخلاف ایک بیان سے کی ’’یہ بند کرو نفرت پھیل رہی ہے‘ ۔ انہیں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے جس پر پھر حبیب جالب نے لکھا، ’’جاگ میرے پنجاب کے پاکستان چلا‘۔ پنجاب سے ہی ’ فیض امن میلہ‘ نے مفاہمت شروع کی اور آج مجھے بھی یاد ہے جس انداز میں اس دور میں نوجوان نکل کر آئے۔ جو منظر میں نے سکھر میں دیکھا ایسا ہی کچھ ضیا دور میں فیض صاحب کا کلام اور اقبال بانو کی آواز ـ ’ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گےمیں دیکھنے کو ملا۔


سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا نے دنیا بھر میں طوفان برپا کردیا ہےArab Springسے لے کر موجودہ ’غزہ‘ کی صورتحال تک یہ ثابت کردیا ہے کہ پابندیاں مسائل کا حل نہیں لوگوں کو سچ بتانا ضروری ہے تم نہیں بتائو گے تو لوگ اپنا راستہ خود چنیں گے۔ اب یہ نوجوان محض نعرے بازی میں آنیوالا نہیں ہے، فیک نیوز کا مقابلہ صرف حقائق بتانے میں ہے۔ اب یہ بات جتنی جلدی‘ سب سمجھ لیں اتنا بہترہے ۔بقول عباس تابش


تاریخ ہے تو وہ بھی تمہاری لکھی ہوئی

اب تم بتاؤ گے ہمیں، غدار کون ہے


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ