Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا

 اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا کسی بشر کا جو راز پاؤ یا عیب دیکھو تو چپ ہی رہنا اگر لوگ آئیں’ تمہیں کریدیں تمہیں منائیں’ تمہاری ہستی کے گیت گائ...


 اگر جو دیکھو تو چپ ہی رہنا


کسی بشر کا جو راز پاؤ

یا عیب دیکھو تو چپ ہی رہنا

اگر لوگ آئیں’ تمہیں کریدیں

تمہیں منائیں’ تمہاری ہستی کے گیت گائیں

تمہیں کہیں کہ

بشر میں دیکھی برائیوں کو بیان کر دو

تو چپ ہی رہنا

جواز یہ ہے دلیل یہ ہے 

ضعیف لمحوں کی لغزشوں کو

حرام ناطے کی قربتوں کو

ہماری ساری حماقتوں کو

ہماری ساری خباثتوں کو

وہ جانتا ہے’وہ دیکھتا ہے

مگر وہ چپ ہے

اگر وہ چپ ہے تو میری مانو

وہ کہہ رہا ہے کہ 

چپ ہی رہنا۔۔۔۔


افتخار احمد عثمانی

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ