Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

خاموش غازی پوری

  عمر جلوؤں میں بسر ہو ، یہ ضروری تو نہیں ہر شب غم کی سحر ہو ، یہ ضروری تو نہیں چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیو بے خودی آٹھوں پہر ہو ، یہ ...

 




عمر جلوؤں میں بسر ہو ، یہ ضروری تو نہیں

ہر شب غم کی سحر ہو ، یہ ضروری تو نہیں


چشم ساقی سے پیو یا لب ساغر سے پیو

بے خودی آٹھوں پہر ہو ، یہ ضروری تو نہیں


نیند تو درد کے بستر پہ بھی آ سکتی ہے

ان کی آغوش میں سر ہو ، یہ ضروری تو نہیں


شیخ کرتا تو ہے ، مسجد میں خدا کو سجدے

اس کے سجدوں میں اثر ہو،یہ ضروری تونہیں


سب کی نظروں میں ہو ساقی،یہ ضروری ہےمگر

سب پہ ساقی کی نظر ہو ، یہ ضروری تو نہیں


مے کشی کے لیے خاموش ، بھری محفل میں

صرف خیام کا گھر ہو ، یہ ضروری تو نہیں


خاموش غازی پوری

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ