Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

آج17 نومبر بچوں کے مشہور و معروف مصنف اشتیاق احمد کی برسی ہے

  آج17 نومبر بچوں کے مشہور و معروف مصنف اشتیاق احمد کی برسی ہے۔ اشتیاق احمد (1944-2015) وہ ادیب تھے جنہوں نے پینتالیس برس پاکستان کے کروڑوں ...

 


آج17 نومبر بچوں کے مشہور و معروف مصنف اشتیاق احمد کی برسی ہے۔

اشتیاق احمد (1944-2015) وہ ادیب تھے جنہوں نے پینتالیس برس پاکستان کے کروڑوں بچوں کے دلوں پر راج کیا اور اب بھی کر رہے ہیں کیونکہ قلم کا سفر رکنے سے بھی کتاب نہیں مرتی۔ انہوں نے بچوں کے لیے 800 سے زائد جاسوسی ناول لکھے اور یوں اردو میں بچوں کے لیے سب سے زیادہ ناول لکھنے والے ادیب بن گۓ۔ انگریزی زبان میں یہ اعزاز برطانوی مصنفہ اینڈ بلاٸٹن کے پاس ہے۔ 

آج اس عظیم مصنف کا یوم وفات ہے۔ پانی پت، ہندوستان میں پیدا ہونے والے اشتیاق احمد نے ہجرت کے بعد اپنی پوری زندگی جھنگ اور لاہور شہر میں بسر کی لیکن ان کی وفات کراچی اٸیر پورٹ کی ایک انتظار گاہ میں ہوٸی۔ وہ کراچی انٹرنیشنل بک فٸیر میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ مالک حقیقی نے انھیں ان کی بہترین خدمات کا صلہ دینے کے لیے اپنے پاس طلب کر لیا۔

اشتیاق احمد دلچسپ طرز تحریر کے ذریعے بچوں کو دین اور وطن سے محبت کرنے کا درس دینا جانتے تھے اور شاید یہ ان کی کامیابی کا ایک بڑا سبب بھی تھا کہ ان کی کتب محض پند و نصاٸح کی پوٹلی نہیں تھیں۔ گو آج بھی کچھ ادیب بہت اچھا لکھ رہے ہیں لیکن اشتیاق احمد جیسی شہرت ان کے بعد کسی ادیب کے حصے میں نہیں آٸی۔ کسی نے شاید سچ کہا ہے کہ عظیم انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ اکیسویں صدی کا بچہ اپنے حصے کے اشتیاق احمد کا منتظر ہے۔ دیکھییے۔۔اس کا انتظار کب ختم ہوتا یے!!!


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ