Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے جرم سے رہائی تک کی داستان۔ ۔ ۔قسط نمبر 3

    افغان صدر حامد کرزئی کے محل سے واپس امریکی سفارت خانے جاتے وقت میں نے دیکھا کہ ایک کار ہائی وے کے انتہائی بائیں سمت سے ہماری جانب آ رہی ...

 


 

افغان صدر حامد کرزئی کے محل سے واپس امریکی سفارت خانے جاتے وقت میں نے دیکھا کہ ایک کار ہائی وے کے انتہائی بائیں سمت سے ہماری جانب آ رہی ہے ۔ میں نے فوری طور پر اپنے اسلحہ بردار ساتھی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قافلہ کی دوسری گاڑیوں کو وائرلیس پر اطلاع کرے کہ وہ انتہائی دائیں جانب ہو جائیں ۔ یہ ہدایت دیتے ہی میں خود فوری طور پر سامنے سے آنے والی آنے والی گاڑی کے راستے میں حائل ہو گیا ۔ میری ڈیوٹی تھی کہ میں اپنے پیچھے آنے والے نائب صدر کی گاڑی کو ہر قیمت پر اس سے بچاؤں اور اگر تیزی سے ہماری جانب بڑھنے والی اس اجنبی کار میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا تو میں اسے اس قافلہ سے جتنا بھی دور رکھ سکتا ہوں اتنا دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کروں ۔ اس کا دوسرا مطلب یہ تھا کہ میں اس ساری کارروائی کے دوران زخمی بھی ہو سکتا تھا اور ممکن ہے مارا بھی جا تا لیکن اپنا فرض نبھانے کے لئے مجھے یہ سب کرنا ہی تھا ۔ میں نے اس کار سے ٹکرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا تھا لیکن آخری لمحہ میں اس کار نے راستہ بدل لیا ۔میرے خیال میں اس روز میری قسمت میرا ساتھ دے رہی تھی


مختصر ثابت ہوئی۔ میں مال روڈ سے ایک ذیلی سڑک پر آ گیا ۔دراصل یہ ایک کھلی گلی تھی جس میں ابھی تک اس دور کی عمارتیں موجود تھیں جب پاکستان انڈیا کا حصہ تھا اور انڈیا بھی اس وقت برطانیہ کا حصہ تھا۔ میں گاڑی چلاتے وقت محتاط نگاہوں سے ارد گرد کا جائزہ لے رہا تھا ۔ یہاں کئی قسم کے خطرات ہو سکتے تھے ۔مثال کے طور پر کسی سمت سے آتے ہوئے ایک عام سے نوجوان کی کمر کے پاس ابھار کا مطلب تھا کہ وہ مسلح ہے ۔ایک زیادہ وزنی گاڑی بھی دھماکہ خیز مواد سے بھری ہو سکتی ہے ۔ اس گرم موسم میں ڈھیلے اور مکمل لباس میں ملبوس کوئی خاتون خودکش بمبار بھی ہو سکتی تھی ۔ یہ سب خطرات اپنی جگہ موجود تھے اور میں گزشتہ پانچ روز سے ایسے ہی خطرات کا جائزہ لے رہا تھا ۔ میرے یہ پانچ دن ایسے ہی گزرے تھے ۔ شہر کے راستوں کا سمجھتے ہوئے ، ارد گرد کے ماحول کی گرما گرمی کو محسوس کرتے ہوئے ہر لمحہ یہ ذہن میں رہتا تھا کہ اب کیا ہونے والا ہے۔



کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ