چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج عدالت میں پیش کیا جارہا ہے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج عدالت میں پیش کیا جارہا ہے
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ ہمارا شروع سے مطالبہ رہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے، کھلی عدالت میں کیس چلنا چاہیے، جہاں میڈیا اور وکلا ہوں۔خالد یوسف چوہدری نے مزید کہا کہ جیل حکام کی ذمے داری ہے کہ ہرحال میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ حاضری کے سوا کوئی بھی آپشن موجود نہیں ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت میں پیش نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہو گی۔
کوئی تبصرے نہیں