Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

‏یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی

  ‏یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی  یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال ایپل میں کام کی...

 




‏یہ ہیں عمران چوہدری اور ان کی بیوی بیتھنی 

یہ دونوں ایپل کے سابقہ ملازم ہیں عمران چوہدری ایپل کا ڈیزائنر تھا اس نے 20 سال ایپل میں کام کیا ۔۔۔!


بہت سے آئی پیڈ، آئی فونز اور اسیسریز کو ڈیزائن کیا آئی فون کا انٹرفیس بھی عمران چوہدری نے ڈیزائن کیا اور بیتھنی ایپل کی سافٹ وئیر ڈائریکٹر تھی ۔۔۔!


آئی او ایس کے تمام پراجیکٹس کی ذمہ داری بیتھنی کی تھی_

ان دونوں نے پانچ سال پہلے اپنی کمپنی ہیومین بنائی۔۔۔!


کل انہوں نے اپنی پہلی پراڈکٹ لانچ کی ہے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں دھماکہ کر دیا ہے ان کی پراڈکٹ کو  موبائل فون کا متبادل کہا گیا ہے۔۔۔!


ہیومین نے ایک وئیرایبل اے آئی اسسٹنٹ بنایا ہے یہ آپ کے اسمارٹ فونز والے سارے کام کرے گا اس کا نام "ہیومین اے آئی پن" ہے۔۔!


اس میں کیمرہ اور مائیک ہے اور پروجیکٹر ہے

آپ اسے بول کر کمانڈ دیں گے ۔۔!


آپ اس سے کال کر سکتے ہیں ، میسیج کر سکتے ہیں یہ آپ کی کال کو لائیو ٹرانسلیٹ بھی کر سکتا ہے اس کا لیزر پروجیکٹر آپ کے ہاتھ پہ آپ کو ڈسپلے دے گا۔۔۔۔!


آپ اس سے ٹائم دیکھ سکتے ہیں اگر آپ مصروف ہیں تو یہ آپ کی کالز اور میلز کا رپلائی بھی دے گا ۔۔۔۔!


یہ آپ کی صحت اور کھانے پینے کا خیال بھی رکھے گا آپ نے جو چیز کھانی ہے آپ وہ اس کے سامنے کریں گے تو یہ آپ کو بتائے گا کہ آپ کہ صحت کے لیے یہ ٹھیک ہے یا نہیں _۔۔۔۔!


عمران چوہدری کی کمپنی ہیومین میں چند ملٹی نیشنل کمپنیز نے 200 ملین ڈالرز کی انویسمنٹ کی ہوئی ہے جن میں مائیکرو سافٹ اور ایل جی موبائلز بھی شامل ہیں ۔۔۔!


ہیومین کی اس ڈیوائس میں کوالکم کی چپ لگی ہوئی ہے اور ہیومین کے انویسٹرز میں کوالکم بھی شامل ہے

اس ڈیوائس کو لانچ کرنے کے بعد ہیومین کو ایپل اور آئی فون کا قاتل کہا جا رہا ہے۔۔۔!


ہیومین نے اس کی قیمت 700 ڈالر رکھی ہے اور 16 نومبر سے آرڈر لینا شروع کریں گے ۔۔۔!

منقول

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ