Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

نواز شریف کو نکالنے والے آج گالی بن گئے،خواجہ آصف

  مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نکالنے والے کہتے تھے نواز شریف تاریخ بن گئے،نواز کا نام آج بھی زندہ ہے اور وہ گا...

 



مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نکالنے والے کہتے تھے نواز شریف تاریخ بن گئے،نواز کا نام آج بھی زندہ ہے اور وہ گالی بن گئے ۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سارے ملک کی حکمران جماعت بننے جا رہی ہے،نواز شریف جلد چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے،نواز شریف جلا وطن ہو کر واپس آئے تو وزیراعظم بنے ،پھر جلا وطن ہوئے اور دوبارہ وزیراعظم بننے جا رہے ہیں،نواز شریف نے اللہ پر معاملہ چھوڑا اور سرخرو ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مفت کے جھولے صرف پی ٹی آئی والے لیتے تھے کوئی کہتا ہے کہ جیل میں مچھر ہوتے ہیں،آج کہتے ہیں عمران خان کی بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا رہی،نواز شریف کی بیوی بستر مرگ پر تھی لیکن بات نہیں کروائی گئی ،اس نے تو اپنی اولاد انکے حوالے کی ہے جو فلسطینیوں کے قاتل ہیں ۔عمران کے وکیل ٹی وی پر پروگرام کر رہے ہیں ،9 مئی کو ہمارے دفاع کے اداروں کی بے حرمتی کی گئی

انہوں نے لیگی ورکرز کو بتایا کہ 2018 میں میرے خلاف درخواست دی گئی،معلوم تھا کہ گرفتار ہو جاؤں گا لیکن چھپا نہیں چھ ماہ کی قید بھگتی، میرے خلاف کوئی ریفرنس نہیں بنا سکے،کبھی آرٹیکل چھ لگاتے ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن بلاتے تھے ۔


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ