Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا

  (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا۔  جیو نیوز کے پروگر...

 



(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے بیان پر ذلفی بخاری نے ردعمل دے دیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا،  پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا،  ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا۔ خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنکی کو چودہ نومبر دو ہزار سترہ کو طلاق دی، اس کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی پنکی نے عمران خان سے شادی کرلی۔بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے خاور مانیکا کو بد دیانت انسان کہہ دیا، انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا بد دیانت اور کرپٹ کسٹم آفیسر ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ