جو حرص میں پڑے ہیں ، خسارہ اٹھائیں گے ہم کہکشاں سے ایک ستارہ اٹھائیں گے ہم کو بتائیں کس پہ کھلا ہے درِ حیات ورنہ یہی ...
جو حرص میں پڑے ہیں ، خسارہ اٹھائیں گے
ہم کہکشاں سے ایک ستارہ اٹھائیں گے
ہم کو بتائیں کس پہ کھلا ہے درِ حیات
ورنہ یہی سوال دوبارہ اٹھائیں گے
ہم اہلِ عشق لائیں گے نیلام گھر سے پھول
کوزہ گروں کو دیکھنا گارا اٹھائیں گے
لے آؤ اپنے سرد رویے کی گٹھڑیاں
ممکن ہوا تو بوجھ یہ سارا اٹھائیں گے
بیٹھے ہیں یہ جو تاک میں اک روز دیکھنا
پھینکا ہوا خیال ہمارا اٹھائیں گے
کومل جوئیہ
کوئی تبصرے نہیں