Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مٹہ میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

  (سوات مٹہ) کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی صفائی مہم کے حوالے سے جاری خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل مٹہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ای...

 



(سوات مٹہ)

کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان کی صفائی مہم کے حوالے سے جاری خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحصیل مٹہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سوات عبدالطیف کی قیادت میں ضلع سوات کے عوام الناس میں صفائی مہم کی آگاہی کے بارے میں ایک منظم واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نعمت اللہ، ٹی ایم او مٹہ اور دیگر سینی ٹیشن سٹاف نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سوات عبدالطیف کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مختلف اقدامات کے ذریعے صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے ان کوششوں میں عوامی آگاہی واک شامل ہے اس کا مقصد ضلع سوات کے تمام شہریوں کے لئے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول پیدا کرنا، بیماریوں کے خطرے کو کم کرنا اور زندگی کے مجموعی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ