Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان وفات پا گئے

  پاکستان کے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب وفات پا گئے ہیں۔ ان کے بیٹے عمر ایوب خان نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے والد مخت...

 
سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان وفات پا گئے

پاکستان کے سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب وفات پا گئے ہیں۔ ان کے بیٹے عمر ایوب خان نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے والد مختصر علالت کے بعد جمعے کو وفات پا گئے ہیں۔ عمر ایوب خـان سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ہیں۔  گوہر ایوب خان کی نمازہ جنازہ سنیچر کو دن تین بجے ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائے گی۔ ریحانہ میں گوہر ایوب کے والد، والدہ اور دیگر رشتہ دار مدفون ہیں۔  گوہر ایوب خان پاکستان کے پہلے فیلڈ مارشل ایوب خان کے بیٹے ہیں۔ گوہر ایوب خان قومی اسمبلی کے سپیکر بھی رہ چکے ہیں۔  گوہر ایوب 15 جنوری 1937 کو (اب صوبہ خیبر پختونخوا کے) ضلع ہری پور کے گاؤں ’ریحانہ‘ میں پیدا ہوئے۔  وہ پہلے چوٹی کے مشنری سکول ’آرمی برن ہال کالج‘ بھیجے گئے پھر راولپنڈی کے انتہائی مہنگے اور حکمراں طبقے کے لیے مخصوص نجی سکول ’سینٹ میریز اکیڈمی‘ میں زیر تعلیم رہے۔  سنہ 1957 میں گوہر ایوب پاکستانی فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد برطانیہ کی ’رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ‘ میں زیر تربیت رہے اور پھر فوج میں 'کیپٹن‘ (کپتان) کے عہدے پر فائز رہے۔  فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد انھوں نے اپنے سسر جنرل حبیب اللہ خان کے ساتھ تجارتی ادارے بھی قائم کیے اور پھر سنہ 1977 میں پہلی بار اور پھر مجموعی طور پر پانچ مرتبہ قومی اسمبلی کے رُکن منتخب ہوئے۔  چار نومبر 1990 سے 17 اکتوبر 1993 تک وہ نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے قومی اسمبلی کے سپیکر رہے۔ 25 فروری 1997 سے سات اگست 1998 تک وہ پاکستان کے وزیر خارجہ رہے پھر نواز شریف حکومت میں کئی اور وزارتوں پر بھی فائز رہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ