مرزا غالب دوستوں کی محفل میں بیٹھے تھے اور دہلی اور لکھنو کی اردو میں فرق پر گفتگو جاری تھی کہ کسی نے مرزا غالب سے پوچھا: ”حضور“ 'میر...
مرزا غالب دوستوں کی محفل میں بیٹھے تھے اور دہلی اور لکھنو کی اردو میں فرق پر گفتگو جاری تھی کہ کسی نے مرزا غالب سے پوچھا:
”حضور“ 'میرا قلم' صحیح ہے یا 'میری قلم '؟
مرزا غالب نے کہا :
عورت لکھےتو ”میری قلم“ مرد لکھے تو "میرا قلم"
اسی طرح کسی نے پوچھا : "جُوتا صحیح ہے یا جُوتی" ؟
ایک صاحب کہنے لگے:
"بھائی مرزا تو یہی کہیں گے کہ عورت پہنے تو جُوتی اور مرد پہنے تو جُوتا"۔
مرزا غالب نے جواب دیا :
”جی نہیں!!
زور سے پڑے تو جُوتا ، آہستہ پڑے تو جُوتی۔“ 😊
(شاعروں، ادیبوں کے لطیفے، صفحہ 48)
کوئی تبصرے نہیں