Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کے جرم سے رہائی تک کی داستان۔ ۔ ۔آخری قسط

   یہ منصوبہ اسی صورت کامیاب ہو سکتا تھا جب خاندان کے 18 افراد دیت پر راضی ہو جاتے ۔ اسی لئے آئی ایس آئی کے لوگوں نے وکیل کی مدد سے خاندان ک...

  




یہ منصوبہ اسی صورت کامیاب ہو سکتا تھا جب خاندان کے 18 افراد دیت پر راضی ہو جاتے ۔ اسی لئے آئی ایس آئی کے لوگوں نے وکیل کی مدد سے خاندان کے ہر فرد پر حسب ضرورت دباو ڈالا لیکن ان میں سے کئی افراد نے مزاحمت کی ۔ان میں سے ایک مقتول کا بھائی تھا جس پر مذہبی سیاسی راہنماؤں نے انصاف لینے کے لئے زور ڈال رکھا تھا ۔ وہ کئی ہفتوں تک راضی نہیں ہوئے ۔ آئی ایس آئی کے لوگوں نے14 مارچ کو مداخلت کی اور 18 لوگوں کو جیل میں بند کر دیا ۔ جس دن میری قسمت کا فیصلہ ہونا تھا اس روز تک انہیں قید رکھا گیا ۔ 16 مارچ سے ایک رات قبل مقتول کے خاندان کے ان افراد کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ وہ دیت قبول کر لیں، اگر وہ دیت قبول کر لیں تو انہیں ایک بڑی رقم دی جائے گی ، دوسری صورت میں نتائج اگلی صبح ان پر واضح کر دیے گئے ۔ انہیں کئی گھنٹے تک گن پوائنٹ پر رکھا گیا اور میڈیا کے سامنے ایک لفظ بھی بولنے سے سختی سے منع کیا گیا۔16 مارچ کو عدالت کے سامنے دیکھا گیا کہ ان خواتین کی حالت بہت پتلی تھی اور وہ رو رہی تھیں ۔ ان کے نئے وکیل ارشاد نے عدالت کے سامنے ان کی دستخط شدہ دستاویز پیش کیں جن میں مقتول کے خاندان کے 18 افراد کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے اور دیت لینے پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ