Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

شاہ رخ کی ڈنکی کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول

   شاہ رخ کی ڈنکی کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبو...

  



شاہ رخ کی ڈنکی کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول




بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور تاپسی پنوں کی فلم ’ڈنکی‘ کے پروڈیوسرز راج کمار ہیرانی اور گوری خان ہیں جبکہ فلم 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ’ڈنکی‘ ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے ایک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا “لُٹ پُٹ گیا” ریلیز کردیا ہے جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ڈنکی کے گانے “لُٹ پُٹ گیا” کی ویڈیو کلپ پوسٹ کی جس میں اُنہیں پُرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔




اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر اس سے زیادہ چھلانگ لگاتا تو اُڑ ہی جاتا، اُمید ہے آپ کو یہ رومانس اور گانا بہت پسند آئے گا”۔




2023 واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی بالی وڈ پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے، ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اب اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اداکار کے مداح بھی بےصبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ