Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

بانو قدسیہ کا یومِ پیدائش Nov 28 , 1928

  بانو قدسیہ کا یومِ پیدائش Nov 28 , 1928 28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدا...

 



بانو قدسیہ کا یومِ پیدائش

Nov 28 , 1928


28 نومبر 1928ء اردو کی مشہور ناول نویس، افسانہ نگار اور ڈرامہ نگار محترمہ بانو قدسیہ کی تاریخ پیدائش ہے۔ 1950ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا اور مشہور افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس اشفاق احمد سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ بعدازاں انہوں نے اپنے شوہر کی معیت میں ادبی پرچہ داستان گوجاری کیا۔ بانو قدسیہ کا شمار اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں ناقابل ذکر، بازگشت، امر بیل اور کچھ اور نہیں کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کئی ناول بھی تحریر کیے۔ ان کا ناول راجہ گدھ اپنے اسلوب کی وجہ سے اردو کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے جبکہ ان کے ناولٹس میں ایک دن، شہر بے مثال، پروا،موم کی گلیاں اور چہار چمن کے نام شامل ہیں۔انہوں نے ٹیلی ویژن کے لیے بھی کئی یادگار ڈرامہ سیریلز تحریر کیے۔ جن کے متعدد مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔ حکومت پاکستان نے آپ کو ستارۂ امتیاز کا اعزاز عطا کیا ہے

اپنی ایک تحریر میں وہ لکھتی ہیں

...... میرے اردگرد Kipling کا مقولہ گھومتا رہتا ہے "مغرب مغرب ہے اورمشرق مشرق یہ دونوں کبھی نہیں مل سکتے"

سوچتا ہوں مل بھی کیسے سکتے ہیں ؟ مشرق میں جب سورج نکلتا ہے مغرب میں عین اس وقت آغازِ شب کا منظرہوتا ہے

سورج انسان کے دن رات متعین کرنے والا ہے- پھر جب ایک کی رات ہو اوردوسری جگہ سورج کی کرنیں پھیلی ہو ں

ایک قوم سوتی ہو ایک بیدار ہو تو فاصلے کم ہونے میں نہیں آتے-

(حاصل گھاٹ سے اقتباس)

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ