Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

بانی تحریک انصاف کے این اے 122 ، این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد

  ) بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122   اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن ) ک...

 

) بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122   اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سنا دیا۔میاں نصیر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں، دوسرا اعتراض یہ اٹھایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔  دوسری جانب عمرا ن خان کے میانوالی کے حلقے این اے 89 سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے، عمران خان کے مخالف امیدوار خرم حمید روکھڑی نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا  کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دے رکھا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ