Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

بانی پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ بابر اعوان اور فواد چوہدری سے بچ کر رہنا، نعیم بخاری

  معروف قانون دان نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے پہلے ہی کہا تھا کہ بابر اعوان اور فواد چوہدری سے بچ کر رہنا۔ معروف قانون دان ...

 


معروف قانون دان نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف سے پہلے ہی کہا تھا کہ بابر اعوان اور فواد چوہدری سے بچ کر رہنا۔

معروف قانون دان نعیم بخاری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ القادر ٹرسٹ میں جب ٹرسٹی بدلے گئے تو میں کہتا تھا یہ نہ کریں۔ کیا بانی پی ٹی آئی کو بابر اعوان کے بیک گراؤنڈ کا نہیں پتہ تھا؟ میں نے اس وقت بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بابر اعوان اور فواد چوہدری سے بچ کر رہنا۔ آج کابینہ والے کہتے ہیں ہمیں دکھایا نہیں گیا تو وہ اس وقت ہی اٹھ کر کھڑے ہو جاتے۔ وزرا میں اتنی جرات نہیں تھی کہ پوچھتے کس چیز پر دستخط کرا رہے ہیں۔

نعیم بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہے، انہیں اس عمل سے گزرنا چاہیے۔ میں بانی پی ٹی آئی کی کابینہ میں ہوتا تو محمد بن سلمان کی گھڑی بیچنے سے منع کرتا۔ وزارت عظمیٰ کے آخری دن مجھے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیا ہو رہا ہے جس پر میں نے ان سے کہا کہ اپنے اٹارنی جنرل سے پوچھیں اور اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کا دفاع نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزرا کے سامنے مجھ سے بانی پی ٹی آئی نے پوچھا کہ اب کیا کرنا چاہیے تو میں نے کہا تھا کہ آپ دائیں بیٹھے تھے، اب بائیں بیٹھ جائیں لیکن اسمبلی سے نہ نکلیں۔ میں نے انہیں پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں نہ توڑنے کا بھی مشورہ دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ آپ کی محفوظ جگہیں ہیں۔

نعیم بخاری نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے عہدے کی پیشکش کی تھی جس پر میں نے ان سے کہا تھا کہ نیا عہدہ بنانا پڑے گا۔ چیف آف اسٹاف کا عہدہ جو افسران چنیں اور ہر فائل اس سے ہو کر وزیراعظم تک جائے۔

معروف قانون دان نے اپنے انٹرویو میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پاناما کیس 100 فیصد درست تھا۔ انہوں نے دو بار بتایا کہ پیسے کہاں سے آئے اور دونوں بار ہی جھوٹ بولا، عدالت میں قطری خط پیش کر دیا۔

پانامہ کیس میں استغاثہ کے وکیل نے کہا کہ اس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ بڑی واضح تھی۔ وقت آئے گا کہ پاناما کیس وہیں پر ہو گا۔ پاکستان میں سب کچھ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ایک پائی نہیں لی بلکہ اخراجات بھی خود کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف کو اگر وہم ہے کہ گوالمنڈی میں پہلے کی طرح ووٹ پڑیں گے تو ایسا نہیں ہو گا۔ راجا ریاض ن لیگ سے الیکشن لڑ رہا ہے، دیکھتا ہوں کتنے ووٹ پڑتے ہیں۔ پرویز خٹک بھی جیت کر دکھائے جب کہ آئی پی پی کا چانس صفر ہے۔


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ