Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مریم اور نوازشریف کو سپیس باجوہ اور فیض سے ملاقات کر کے میں نے دلوائی،زبیر

  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ میری اہلیہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑا تو طلاق لے ل...

 


پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ میری اہلیہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کا ساتھ چھوڑا تو طلاق لے لوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی وکالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے تازہ ترین کالم میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر سے ہونے والی گفتگو کی تفصیلات بیان کی ہیں اور بتایا ہے کہ محمد زبیر نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں انہیں پارٹی چھوڑنے پر نئی حکومت میں اہم پوزیشن کی پیشکش ہوئی اور کہا گیا کہ میں گورنر بھی رہ سکتا ہوں بس ایک پریس کانفرنس کرنی ہے۔

محمد زبیر نے جاوید چوہدری کو کہا کہ میں نے صاف انکار کردیا، میری بیوی نے مجھے کہا اگر میں نے یہ آفر قبول کی تو وہ مجھ سے طلاق لے لے گی، ہماری شریف خاندان سے کمٹمٹ اتنی زیادہ ہے، میں دل سے نواز شریف کا احسان مند ہوں اور ان کے احسانات اور ان کی دی عزت کی وجہ سے میں آج تک مسلم لیگ ن میں ہوں۔

سابق گورنر سندھ نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے تعلقات سے متعلق سوال کےجواب میں کہا کہ گورنر کی حیثیت سے میرے جنرل باجوہ سے براہ راست تعلقات تھے، میں 27 اگست 2020 کو بھی ان سے ایسے ہی ملا، اس ملاقات کا دورانیہ چار گھنٹے رہا ، میں اس ملاقات میں میاں نواز شریف کا پیغام لے کر جنرل باجوہ کے پاس گیا تھا۔

محمد زبیر نے کہا کہ اس دور میں میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف  پر پابندی تھی، میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو سمجھایا کہ ایسی پابندیوں سے ملک کو صرف نقصان پہنچتا ہے، جنرل باجوہ نے مجھ سے سوال پوچھا کہ آپ بتائیں میں زیادہ مقبول ہوں یا مریم نواز شریف؟

ن لیگی رہنما نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ یہ فیصلہ تو آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوسکتا ہے، آپ ریٹائرمنٹ لے کر لاہور آجائیں، دوسری طرف سے مریم نواز آجائیں گی، جنرل باجوہ اس وقت بار بار یہی کہتے تھے کہ مریم کی کوئی گنجائش نہیں ہے، میں نے جواب میں کہا کہ یہ فیصلہ کرنے والے آپ کون ہوتے ہیں، میری کوششیں رنگ لے آئیں اور نواز شریف اور مریم نواز کو اسپیس مل گئی۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ