Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

پاکستان تحریک انصاف کا مریم اورنگزیب کے انٹرا پارٹی انتخاب کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل:

  پاکستان تحریک انصاف کا مریم اورنگزیب کے انٹرا پارٹی انتخاب کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل:  مریم اورنگزیب کا بیان عوام سے مسترد ہونے کے...

 



پاکستان تحریک انصاف کا مریم اورنگزیب کے انٹرا پارٹی انتخاب کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل: 


مریم اورنگزیب کا بیان عوام سے مسترد ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات میں ان کی یقینی شکست کے خوف اور بوکھلاہٹ کا مظہر ہے،


پسِ پردہ سمجھوتوں اور خفیہ ڈیلز کے ذریعے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے انتخابات کی شفافیت کی بات کر رہے ہیں،


مریم اورنگزیب تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن پر سوال اٹھانے سے پہلے بتائیں کہ ان کا اپنا سیاسی پس منظر اور حیثیت کیا ہے،


مریم اورنگزیب کا ن لیگ میں کردار محض شریف خاندان کی ازلی غلامی اور ان کے جرائم کی پردہ پوشی کے سوا کچھ نہیں،


تحریک انصاف ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے موروثی سیاست کے تصور کو دفن کرتے ہوئے قابل اور محنتی افراد کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے،


تاریخ گواہ ہے کہ موروثی سیاست کی علمبردار ن لیگ نے پارٹی کے مرکزی عہدوں سے لے کر وزارتوں تک کو کبھی شریف خاندان سے باہر نہ جانے دیا،


کرپٹ شریفوں کے درباریوں کو مسلسل جی حضوری کے باوجود پارٹی تقاریب میں شریف خاندان کے برابر کھڑا ہونے تک کی اجازت نہیں ہے،


"لاڈلے" کو ایک بار پھر ڈیل کے ذریعے اقتدار پر قابض کرنے کے تمام فارمولے ناکام ہوتے دیکھ کر ن لیگ شدید اضطراب کی کیفیت میں ہے،


ن لیگ تحریک انصاف کے الیکشن کا رونا رونے کی بجائے عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے پر توجہ دے تو شاید مزید ذلت و رسوائی سے بچنے کا کوئی سامان ہو سکے، ترجمان تحریک انصاف

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ