لفظ کتنے ہی تیرے پیروں سے لپٹے ہوں گے تو نے جب آخری خط میرا جلایا ہو گا تو نے جب پھول کتابوں سے نکالے ہوں گے دینے والا بھی تج...
لفظ کتنے ہی تیرے پیروں سے لپٹے ہوں گے
تو نے جب آخری خط میرا جلایا ہو گا
تو نے جب پھول کتابوں سے نکالے ہوں گے
دینے والا بھی تجھے یاد تو آیا ہو گا
تو نے کس نام سے بدلا ہے میرا نام بتا
کس کو لکھا تو میرا نام مٹایا ہو گا
یونہی کچھ سوچ لیا ہو گا مکرنے کا سبب
اور میرا جرم بھی لوگوں کو بتایا ہوگا
(خلیل الرحمٰن قمر)
کوئی تبصرے نہیں