Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی...

 


پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے بھانجے حسان نیازی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف کے بانی چئیرمین کے بھانجے حسان نیازی کا عام انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لیے انہوں نے اپنی والدہ کی معرفت کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے جس میں میں وفاق، پنجاب حکومت ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جب کہ وہ نہ تو نا اہل ہیں اور نہ ہی کسی مقدمے می سزا یافتہ ہیں تاہم اس وقت ملٹری کسٹڈی میں ہیں۔ ’بانی پی ٹی آئی تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے‘ حسان نیازی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا پراسس مکمل کرنے کی اجازت دی جائے اور اس کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی پر دستخط کرانے کی اجازت بھی دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ