Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے احسان

  امید، ہمت اور خود اعتمادی میرے ہم وطنوں کے لئے یہی میرا پیغام ہے۔" 25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا یہ دن ہمارے لیے بحثی...

 


امید، ہمت اور خود اعتمادی میرے ہم وطنوں کے لئے یہی میرا پیغام ہے۔"

25 دسمبر قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا یہ دن ہمارے لیے بحثیت ِقوم، انفرادی اور اجتماعی طورپر، خصوصی اہمیت کا حامل ہے 

کیونکہ آج کا دن جہاں اپنے عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع ہے وہاں انکے افکار و سوچ کوتازہ کرنے اور اس نظریے کوبنیاد بنا کر آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کرنے کا بھی دن ہے، 

قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے عمر بھرٹھوس دلائل اور جمہوری اصولوں کی بنیاد پر مسلمانانِ ہند کے مذہبی، سماجی اور اقتصادی حقوق اور تشخص کا مقدمہ لڑا، برصغیر پاک و ہند میں انگریز کے تسلط اور ہندو سامراج کی ریشہ دوانیوں کا شکار بننے والی مسلمان قوم کو قائداعظم نے نہ صرف مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پراکٹھا کیا بلکہ اپنی جمہوری تگ و دوکے نتیجے میں ایک ایسی ریاست کی تشکیل کو ممکن بنایا کہ جہاں رنگ ونسل، مذہبی، لسانی یا دیگر کسی تفریق کے بغیر تمام شہریوں کو زندگی گزارنے اور ترقی کے یکساں حقوق و مواقع حاصل ہوں


❤️❤️اے قائدِ اعظم تیرا احسان ہے احسان

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ