سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے...
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سی ٹی او مستنصر فیروز نے بتایا کہ 21 روز میں7 ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئیں۔ مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ 15 روز میں بغیر لائسنس 9 ہزار 355 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کئے گیے ، بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 2ہزار اور موٹرسائیکل چلانے پر 7 ہزار مقدمات درج ہوئے۔ سی ٹی اولاہور نے کہا کہ بغیرلائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کےمستحق نہیں۔ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیاگیا ہے، شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے آٹھ خدمت مراکز چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں دو لاکھ اسی ہزار پانچ سو اٹھارہ نئے ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے اور انیس ہزار سات سو اکسٹھ شہریوں نے نئے لائسنس جبکہ اٹھارہ ہزار تیس سو بارہ شہریوں نے لائسنس کی تجدید کروائی۔
کوئی تبصرے نہیں