Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

*🌹خلاصۃ القرآن *پہلا پارہ

  *🌹خلاصۃ القرآن🌹*  *پہلا پارہ* ​  *اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:*  1۔اقسام انسان 2۔اعجاز قرآن 3۔قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام 4۔احوال ب...

 


*🌹خلاصۃ القرآن🌹*

 *پہلا پارہ* ​

 *اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:* 

1۔اقسام انسان

2۔اعجاز قرآن

3۔قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام

4۔احوال بنی اسرائیل

5۔قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام


1۔ *اقسامِ انسان تین ہیں:*

مومنین، منافقین اور کافرین۔

 *مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں:* 

۱۔ایمان بالغیب 

۲۔اقامت صلوۃ 

۳۔انفاق 

۴۔ایمان بالکتب 

۵۔یقین بالآخرۃ

 *منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں:* 

جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکام الٰہی کا استہزائی، فتنہ و فساد، جہالت، ضلالت، تذبذب۔

 *اور کفار کے بارے میں بتایا کہ*

ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔


2۔ *اعجاز قرآن:* 

جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمہارا کلام بھی بنتا ہے اور اللّٰه تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللّٰه تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔


3۔ *قصۂ حضرت آدم علیہ السلام:* 

اللّٰه تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا، فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا، اللّٰه تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا، فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا، فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا، شیطان کا انکار کرنا پھر مردود ہوجانا، جنت میں آدم وحواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔


4۔ *احوال بنی اسرئیل:* 

ان کا کفران نعمت اور اللّٰه تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔


5۔ *قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام:* 

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اللّٰه تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور پھر توبہ و استغفار کرنا۔

*✒️حبیب الرحمن✒️

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ