Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

پیپلز پارٹی کے امیدوار کو پی ٹی آئی کا سمجھ کر گرفتار کر لیا گیا، ‘الیکشن سے بائیکاٹ کرتا ہوں

  الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان کے بعد گزشتہ  روز پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز احمد چودھری پی پی 68کے لیے کاغذات نا...

 


الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے اعلان کے بعد گزشتہ  روز پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار امتیاز احمد چودھری پی پی 68کے لیے کاغذات نامزدگی وصولی کے لیے میونسپل کارپوریشن گوجرانولہ گئے تو وہاں پر موجود پولیس نے ان کو پاکستان تحریک انصاف کا امیدوار سمجھ کر گرفتار کرلیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جب وہ کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے گئے تو پولیس نے ان کو قابو کرلیا، اور ایس ایچ او کے پاس لے گئے، امتیاز چودھری نے جب اپنا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا تو ان کو رہا کردیا گیا۔

رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انتخابات غیر جانبدار نہیں ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کو نوازا جا رہا ہے میں الیکشن سے بایئکاٹ کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طاہر نعیم ملک نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فرینڈلی فائر مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو پی ٹی آئی کا امیدوار سمجھ کر گرفتار کرلیا گیا۔ امتیاز چوھدری نوشہرہ ورکاں تتلے عالی پی پی 68 کیلئے کاغذات کی وصولی کیلئے گئے تو پولیس نے پکڑ لیا ۔ تعلق پیپلزپارٹی سے بتانے پر چھوڑ دیا ۔

صارفین کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد پیپلز پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف کا درد محسوس ہوا ہوگا


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ