Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ہم لوگ سَمیٹیں گے ، سَوغات محبت کی سعد اللہ شاہ

  ‏ہر دِن ہے محبت کا ، ہر رات محبت کی ہم اَہلِ محبت میں ، ہر بات محبت  کی سینوں میں  اُترتے  ہیں ،  اِلہام محبت کے آنکھوں سے برستی ہے، برسات...

 


‏ہر دِن ہے محبت کا ، ہر رات محبت کی

ہم اَہلِ محبت میں ، ہر بات محبت  کی


سینوں میں  اُترتے  ہیں ،  اِلہام محبت کے

آنکھوں سے برستی ہے، برسات محبت کی


ہم  دَرد  کے  ماروں کا ، اتنا  سا  حَوالہ ہے

تنہائی  ہے  گھر  اپنا ، اور ذات محبت کی


دولت کے خُداؤں نے ، دیکھی ہی نہیں شاید

دامن  میں  غریبوں  کے ، بہتات محبت کی


اِن خاک نشینوں سے ، رونق ہے زمانے کی

جو بانٹتے پھرتے ہیں ، خیرات محبت کی


ہوتی  ہے   مکمل   یہ  ایمان  بہر  صُورت

کیا جیت محبت کی ، کیا مات محبت کی


ہم  لوگ اُٹھا لیں گے ، ہر بوجھ اذیّت کا

ہم لوگ سَمیٹیں گے ، سَوغات محبت کی


سعد اللہ شاہ

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ