Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

پیمرا نے این اے 90 کا انتخابی سروے دکھانے پر پبلک نیوز کو نوٹس جاری کر دیا

  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 دن پہلے چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے وا...

 


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 دن پہلے چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لے کر رپورٹ جمع کروانے کیلئے کیلئے خط لکھا تھا۔ مراسلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ضابطہ اخلاق میں پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کو مختلف حلقوں کے سروے اور پول کرنے سے روکا گیا ہے، ایسی سرگرمیاں ووٹرز پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن کے عمل میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔ پیمرا کی طرف سے آج پبلک نیوز کو NA-90 میں سروے کرنے پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2 جنوری 2024ء کو عدنان حیدر کی میزبانی میں پبلک نیوز کے پروگرام خبر نشر میں پروگرام کے میزبان نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-90 میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سروے کیا ہے جو کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 12 کی خلاف ورزی ہے۔


پیمرا کے نوٹس میں پبلک نیوز کے سی ای او کو ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیا جائے پروگرام نشر کرنے پر 10 جنوری 2024ء تک نوٹس کا جواب دیا جائے۔ دوبارہ سے خلاف ورزی کی صورت میں مذکورہ بالا مواد کو نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے گی اور مناسب سفارشات کیلئے معاملہ شکایات کونسل کو بھیج دیا جائے گا۔



سینئر صحافی وتجزیہ کار صدیق جان نے ردعمل میں ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: عدنان حیدر صاحب سب سے زیادہ حلقوں میں جانے والے تین اینکرز میں سے ایک ہیں جو گرائونڈ پر جارہے ہیں، عوامی تاثرات سن رہے ہیں، دیکھ رہے ہیں، ریکارڈ کررہے ہیں اور پورے پاکستان کو دکھا رہے ہیں۔


انہوں نے گزشتہ ہفتے مظفر گڑھ اور ملتان کے اہم حلقوں کی ریکارڈنگ کی، جو اس ہفتے چلنے تھے لیکن پیمرا نے ان کو اور ان کے چینل پبلک نیوز کو نوٹس کرکے روک دیا ہے کہ خبر دار جو حقیقی عوامی صورت حال دکھائی اور چلائی،پریشانی بہت پیک پر ہے!

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ