Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مسلم لیگ ن کا انتخابی جلسوں کا اعلان،ملک بھر میں کتنے جلسے کیے جائیں گے؟

  مسلم لیگ ن نے انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا,پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ ملک بھر میں 60 جلسے کرے گی، ا...

 



مسلم لیگ ن نے انتخابی جلسوں کا اعلان کر دیا,پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ ملک بھر میں 60 جلسے کرے گی، انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی جلسوں کا آغاز کریں گے، نواز شریف 17 جنوری سے اپنے جلسوں کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف 12 سے 15 ڈویژنز میں جلسوں سے خطاب کریں گے، مریم نواز اور شہباز شریف کے جلسوں کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز لاہور سمیت پنجاب کے بعض اضلاع میں جلسے کریں گے، ٹکٹس کے حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہے، آج شام یا کل تک فہرست جاری کر دیں گے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات سیٹل ہوچکی ہے اور ق لیگ کے ساتھ گجرات اور بہاولپور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے,ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سربراہ حکومت وزیرِ اعظم ہوتے ہیں، صدر کے پاس کوئی اختیار نہیں، صدر مملکت کو ہر چیز کے لیے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس درکار ہوتی ہے۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان عام انتخابات کے لیے سیٹ ایڈجسٹمنٹ طے پاگئی۔

ذرائع کےمطابق ایم کیو ایم این اے 242 شہباز شریف کو دینے پر آمادہ ہوگئی ہے تاہم این اے 242 کی صوبائی نشستوں پر ایم کیو ایم اپنا امیدوار کھڑا کرے گی,ذرائع کا بتانا ہےکہ مسلم لیگ (ن) کراچی میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 11 نشستوں پرامیدوارکھڑے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ این اے 242 پر ایم کیوایم کی دستبرداری کے لیے شہباز شریف کے جلد خالد مقبول سے رابطے کا امکان ہے اور شہباز شریف سے بات چیت کے بعد معاملہ رابطہ کمیٹی میں رکھا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد (ن) لیگ اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے, کراچی کے حلقے این اے 242 سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ