Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

جنرل ضیاء کی وجہ سے مسلط لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے

  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنرل ضیاء کی وجہ سے مسلط لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے، ہم تو ان...

 


چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنرل ضیاء کی وجہ سے مسلط لوگ پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے، ہم تو انہیں گھر میں گھس کر ماریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹوز رداری نے لاہور کے حلقہ این اے 127 سے ورکر کنونشن سے خطاب کیا اور کہا کہ لاہور کسی کاروباری آدمی، کسی کھلاڑی یا کسی اور کا نہیں ہے، لاہور شہید ذولفقار علی بھٹو کا ہے، میں لاہور سےا پنا رشتہ جوڑنے کیلئے واپس آیا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن لڑنے کیلئے کہیں اور نہیں بلکہ عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں،ہم 90 کی دہائی کی تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، عوام انتخابات میں تیر پر مہر لگائیں، ہم لاہور میں علاج کی مفت سہولت دیں گے یہاں کے لوگوں کو لندن جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم 300 یونٹ تک بجلی مفت کردیں گے، تنخواہیں دگنی کردیں گے، پیپلزپارٹی نے تین نسلوں سے غربت اور بے روزگاری کا مقابلہ کیا ہے، میرا وعدہ ہے10 نکات پر عمل کرکےغربت کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔


مخالفین پر طنز کے تیر برساتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں مار کر ڈرایا جاسکتا ہے، یہ ان کی غلطی ہے، یہ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ہم لاہور کیوں آئے ہیں، میں پوچھتا ہوں یہ کیوں آئے ہیں، یہ جنرل ضیاء الحق کی وجہ سے لاہور پر مسلط ہوئے، کہاں لکھا ہے کہ ایک ہی شخص کو پہلی دوسری ، تیسری اور اب چوتھی بار وزیراعظم منتخب کروایا جائے؟

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ