Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

شیرین زادہ دوسری بار بلامقابلہ چیئرمین سوات پریس کلب منتخب

     شیرین زادہ دوسری بار بلامقابلہ چیئرمین سوات پریس کلب منتخب سوات پریس کلب وسوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے سال 2024کے انتخا...

 


   شیرین زادہ دوسری بار بلامقابلہ چیئرمین سوات پریس کلب منتخب سوات پریس کلب وسوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے سال 2024کے انتخابات مکمل، دوسری بار بلامقابلہ شیرین زادہ چیئر مین سوات پریس کلب اور حضرت علی باچا صدرسوات یونین آف جرنلسٹس منتخب ہو گئے۔ گذشتہ روز سوات پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے مطابق سوات پریس کلب کے چئیرمن شیرین زادہ، محمد حیات چمن سینئر نائب صدر، نائب صدر پرویز عالم، جنرل سیکرٹری فضل خالق خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیراز خان، جائنٹ سیکرٹری عمر فاروق، محمد شفیع اللہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت علی باچا، سینئر نائب صدر جاوید اقبال میر خانخیل، نائب صدر محمد خالق ساگر، جنرل سیکرٹری خورشید علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہزاد نوید، جائنٹ سیکرٹری مراد علی اور فنانس سیکرٹری شاہ اسد علی منتخب ہوگئے، اسی طرح گورننگ باڈی کے لئے ممبران فضل رحیم خان، سلیم اللہ اطہر، نیاز احمد خان، عصمت علی اخون اور افتخار علی منتخب ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر حلف برداری تقریب منعقد کی گئی، نومنتخب کابینوں کے عہدیداروں سے الیکشن کمیٹی کے ممبر حضرت بلال ماماجی نے حلف لیا، نومنتخب عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوات پریس کلب کا تقدس برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ طور سوات پریس کلب کے صحافیوں کی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔ سوات کے صحافیوں نے ہمیشہ علاقے کے امن اور ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور مظلوم عوام کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے، امید رکھتے ہیں کہ خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا، ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ خان گنڈاپور نے سوا ت پریس کلب میں سالانہ انتخابات2024 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سوات پریس کلب کے ساتھیوں کے مابین راضی نامہ کرنے والے ثالثی کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے دوسال سے جاری تنازعہ ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے ممبران حضربلال ماما جی، سعید خان ایڈوکیٹ نے نومنتخب کابینوں کے عہدیداروں با قاعدہ اعلان کیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب عہدیدار سوات پریس کلب کے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپناکردارادا کریں گے اور ساتھیوں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرین سوات پریس کلب شیرین زادہ، صدر سوات یونین آف جرنلسٹس حضرت علی باچا، جنرل سیکرٹری فضل خالق خان، سینئر صحافی ڈاکٹر محبوب علی، سعید الرحمن، فیاض ظفر اور نیاز احمد خان نے کہا کہ سوات پریس کلب ہمارا مشترکہ گھر ہے اس سے وابستہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ جدجہد کریں گے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے علاقے میں امن اور سیاحت کے فروغ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ کے لئے بھی اسے جاری رکھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ