Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

واصف علی واصف / مَیں نعرہِ مستانہ، مَیں شوخیِ رندانہ

  مَیں نعرہِ مستانہ، مَیں شوخیِ رندانہ مَیں تشنہ کہاں جاؤں، پی کر بھی کہاں جانا مَیں طائرِ لا ہوتی مَیں جوہرِ ملکوتی ناس...

 


مَیں نعرہِ مستانہ، مَیں شوخیِ رندانہ

مَیں تشنہ کہاں جاؤں، پی کر بھی کہاں جانا


مَیں طائرِ لا ہوتی مَیں جوہرِ ملکوتی

ناسوتی نے کب مجھ کو اِس حال میں پہچانا


مَیں سوزِ محبت ہوں مَیں ایک قیامت ہوں

مَیں اشکِ ندامت ہوں مَیں گوہرِ یکدانہ


کس یاد کا صِحرا ہوں کس چشم کا دریا ہوں

خود طور کا جلوہ ہوں ہے شکل کلیمانہ


مَیں شمعِ فروزاں ہوں مَیں آتشِ لرزاں ہوں

مَیں سوزشِ ہجراں ہوں مَیں منزلِ پروانہ


مَیں حسنِ مجسّم ہوں مَیں گیسوۓ برہم ہوں

مَیں پھول ہوں شبن م ہوں مَیں جلوہِ جانانہ


مَیں واصفِ بسمل ہوں مَیں رونقِ محفل ہوں

اِک ٹوٹا ہوا دِل ہوں مَیں شہر میں ویرانہ

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ