Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

جنگ دی نیوز کے صحافی عمرچیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ٹکٹ دینے جارہی ہے

    جنگ دی نیوز کے صحافی عمرچیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ٹکٹ دینے جارہی ہے دی نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ وہ...

 

 



جنگ دی نیوز کے صحافی عمرچیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ٹکٹ دینے جارہی ہے

دی نیوز کے ذرائع کے مطابق یہ وہ ارکان پارلیمنٹ تھے جن کی وجہ سے اپریل 2022 میں شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ راجہ ریاض کو شہباز حکومت کے دوران اپوزیشن لیڈر بنایا گیا تھا اور پھر وہ نون لیگ میں شامل ہوگئے تھے جبکہ دیگر بھی ن لیگ کا حصہ بن گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق نواب شیر وسیر کے علاوہ سب پر اتفاق ہوچکا ہے ۔ طلال چوہدری جو ن لیگ کے ساتھ ہر مشکل وقت پر کھڑے رہے اور توہین عدالت کیس میں 5 سال نااہلی کی سزا بھی بھگتی، وہ بھی اس حلقے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

طلال چوہدری این اے 96؍ سے الیکشن لڑنے کیلئے بضد ہیں اور انہوں نے کسی اور حلقے سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جبکہ شہبازشریف گروپ نواب شیر وسیر کو ٹکٹ دینا چاہتا ہے۔

فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے راجہ ریاض کو اس نشست سے جگہ دی گئی ہے جہاں سے رانا احسان افضل خان بھی پارٹی کے امیدوار تھے۔ رانا حسان ن لیگ کے سابق ایم این اے رانا افضل مرحوم کے بیٹے ہیں اور وہ اکثروبیشتر میڈیاپر ن لیگ کا دفاع اور ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔

علاوہ ازیں فوادچوہدری کے کزن چوہدری فرخ الطاف کا جہلم سے نام فائنل کیا گیا ہے جو این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں اور فوادچوہدری بھی اس حلقے سے امیدوار ہیں۔

فرخ الطاف نے این اے 60 سے بھی درخواست جمع کرائی ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں کہ نون لیگ انہیں کس حلقے سے ٹکٹ دے گی لیکن امکان ہے کہ انہیں این اے 61 سے ٹکٹ مل جائے گا۔

این اے 151 سے احمد حسین ڈیہرملتان سے نون لیگ کے امیدوار ہوں گے اور سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادرگیلانی کے مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر عبدالقادرگیلانی کو شکست دی تھی۔

ملتان سے رانا قاسم نون بھی ن لیگ کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ پہلے سے ن لیگ میں شامل دیوان برادران آزاد الیکشن لڑیں گے

اسی طرح مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے بھی ن لیگ کے امیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ ممکنہ طور پر اپنے بھائی ہارون سلطان بخاری سے ہوگا جو غالبا پیپلز پارٹی امیدوار ہونگے۔اسی حلقے سے تحریک انصاف کی طرف سے جمشید دستی، قیوم جتوئی، داؤد جتوئی کو بھی ٹکٹ ملنے کاامکان ہے۔

امجد فاروق کھوسہ نون لیگ کے پلیٹ فارم سے تونسہ (ڈیرہ غازی خان) سے خواجہ شیراز سے مقابلہ میں الیکشن لڑیں گے خواجہ شیراز تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔

اسکے علاوبہاولنگر سے عبدالغفار وٹو، بہاولپور سے سمیع الحسن گیلانی، راجن پور سے ریاض مرازری، مظفر گڑھ سے عامرگوپانگ، بھکر سے افضل ڈھانڈلہ اور رحیم یار خان سے سید مبین عالم بھی ن لیگ کے امیدوار ہیں۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کی منحرف خواتین کو بھی مخصوص نشستوں پر نامزد کیا ہے جن میں وجیہہ اکرام اور عظمیٰ کاردار شامل ہیں جبکہ خوشاب سے جویریہ ظفر آہیر سے متعلق کچھ واضح نہیں ۔

دوسری جانب نون لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ابھی تک کچھ بھی حتمی نہیں۔ جو لوگ بھی یہ باتیں کر رہے ہیں وہ بس اندازے لگا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر منحرف ارکان میں سے نورعالم خان جے یو آئی ف، رمیش کمار پیپلزپارٹی میں جاچکےہیں جبکہ مخصوص سیٹوں پر دیگر خواتین سےمتعلق غیریقینی صورتحال ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ