Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

پولیس حراست میں موجود امجد نیازی شدید بیمار،سوشل میڈیا پرشدید ردعمل

  پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما اور سابق رکن اسمبلی امجد نیازی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما...

 


پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما اور سابق رکن اسمبلی امجد نیازی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں، صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کی پولیس حراست میں طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، امجد خان نیازی کی ہسپتال سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں امجد خان نیازی کو شدید علالت میں ہسپتال کے بستر پر لیٹا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔


لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس جواب دے کہ قید میں امجد خان کے ساتھ کیا ہوا؟ کوئی ہے جو اس ظلم کو روکے؟

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور کور کمیٹی کے رکن محمد شعیب شاہین ان کی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ امجد خان نے جب عدالت کےسامنے سرنڈر کیا تو وہ اچھی صحت کے حامل تھے، پھر پولیس نے ان کا ریمانڈ لیا اور ان پر ریمانڈ کےدوران شدید جبر ڈھایا گیا، اب وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، دوران حراست اس یزیدی اور فسطائی ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں۔


سینئر صحافی و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہا کہ سابق ایم این اے امجد خان کے ساتھ ظلم وزیادتی ہورہی ہے، وہ9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں تھے، ان کی چھوٹی چھوٹی بیٹیاں ہیں، میں انہیں بیس سال سے ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ ایک انسان دوست اور درویش قسم کے انسان ہیں،یہ ایک ظلم ہے ، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔


فیصل خان نے کہا کہ ریاست کے بدترین تشدد کے بعد امجد خان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، کیا قاضی فائز عیسیٰ انہیں انصاف دیں گے۔


شہر بانو نے پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امجد خان کی یہ حالت کسی ذاتی مفاد کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ انہیں پی ٹی آئی اور عمران خان سے وابستگی کی وجہ سے یہ سزا دی جارہی ہے، کیا پی ٹی آئی قیادت میں سے کوئی ان کی حالت زار پتا کرنے کیلئے گیا ؟


مولانا شجاع الملک نے کہا کہ امجد خان نیازی عمران خان کے پرانے ساتھی ہیں، پی ٹی آئی ان کی طرف سے اتنی لاپرواہی کیوں دکھارہی ہے؟بہتر ہوتا امجد خان بھی پریس کانفرنس کردیتے تاکہ وہ اس حالت کو نا پہنچتے۔


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ