Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

مخصوص ہے یہ طرز فقط کیفؔ ہی کے ساتھ کیفؔ بھوپالی

  کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھ  اب یہ کواڑ بند کرو خامشی کے ساتھ  سایہ ہے کم کھجور کے اونچے درخت کا  امید باندھئے نہ بڑے آ...

 


کٹیا میں کون آئے گا اس تیرگی کے ساتھ 

اب یہ کواڑ بند کرو خامشی کے ساتھ 


سایہ ہے کم کھجور کے اونچے درخت کا 

امید باندھئے نہ بڑے آدمی کے ساتھ 


چلتے ہیں بچ کے شیخ و برہمن کے سائے سے 

اپنا یہی عمل ہے برے آدمی کے ساتھ 


شائستگان شہر مجھے خواہ کچھ کہیں 

سڑکوں کا حسن ہے مری آوارگی کے ساتھ 


شاعر حکایتیں نہ سنا وصل و عشق کی 

اتنا بڑا مذاق نہ کر شاعری کے ساتھ 


لکھتا ہے غم کی بات مسرت کے موڈ میں 

مخصوص ہے یہ طرز فقط کیفؔ ہی کے ساتھ


 کیفؔ بھوپالی

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ