Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

منور کس قدر ہے چاند، پروانے نہیں ہوتے استاد قمر جلالوی

  نعتِ رسولِ مقبول ﷺ   نبیؐ کی بزم میں بے جانے پہچانے نہیں ہوتے  حقیقت جس جگہ ہوتی ہے افسانے نہیں ہوتے  نظر آدابِ محفل پر، یہ مے خان...

 


نعتِ رسولِ مقبول  


نبیؐ کی بزم میں بے جانے پہچانے نہیں ہوتے 

حقیقت جس جگہ ہوتی ہے افسانے نہیں ہوتے 


نظر آدابِ محفل پر، یہ مے خانہ ہے یثرب کا 

یہاں آنکھوں سے پی جاتی ہے پیمانے نہیں ہوتی 


مئے حُبِّ نبیؐ کیسے پلا لاؤں تجھے واعظ 

جہاں جاتا ہوں مَیں وہ عام مے خانے نہیں ہوتے 


بتاؤ اب تم ہی آقاؐ، اِنہیں جنت بھی سمجھا دی 

مدینے کے سِوا راضی یہ دیوانے نہیں ہوتے 


قمر ہر حُسن سے ایک عشق کو نسبت نہیں ہوتی 

منور کس قدر ہے چاند، پروانے نہیں ہوتے 


استاد قمر جلالوی

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ