Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں فیض احمد فیض

  کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں کب ہات میں تیرا ہات نہیں صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں مشکل ہیں اگر حالات وہاں دل بیچ آئیں جا...

 


کب یاد میں تیرا ساتھ نہیں کب ہات میں تیرا ہات نہیں

صد شکر کہ اپنی راتوں میں اب ہجر کی کوئی رات نہیں


مشکل ہیں اگر حالات وہاں دل بیچ آئیں جاں دے آئیں

دل والو کوچۂ جاناں میں کیا ایسے بھی حالات نہیں


جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے

یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں


میدان وفا دربار نہیں یاں نام و نسب کی پوچھ کہاں

عاشق تو کسی کا نام نہیں کچھ عشق کسی کی ذات نہیں


گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا

گر جیت گئے تو کیا کہنا ہارے بھی تو بازی مات نہیں


فیض احمد فیض

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ