Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

ناصر کاظمی کی مشہور غزل

  ناصر کاظمی کی مشہور غزل  دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا وہ تری یاد تھی اب یاد آیا آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست تو مصیبت میں عجب یاد آیا دن گزارا ...


 

ناصر کاظمی کی مشہور غزل 


دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا

وہ تری یاد تھی اب یاد آیا


آج مشکل تھا سنبھلنا اے دوست

تو مصیبت میں عجب یاد آیا


دن گزارا تھا بڑی مشکل سے

پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا


تیرا بھولا ہوا پیمان وفا

مر رہیں گے اگر اب یاد آیا


پھر کئی لوگ نظر سے گزرے

پھر کوئی شہر طرب یاد آیا


حال دل ہم بھی سناتے لیکن

جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا


بیٹھ کر سایۂ گل میں ناصرؔ

ہم بہت روئے وہ جب یاد آیا


ناصر کاظمی

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ