Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

شیون رضوی / لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے

  لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے مجبور کر رہی ہے پھر گردشِ زمانہ ہم چھیڑ دیں وہیں سے گزرا ہوا فسا...

 


لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
مجبور کر رہی ہے پھر گردشِ زمانہ
ہم چھیڑ دیں وہیں سے گزرا ہوا فسانہ
لیکن کوئی بتا دے بُھولے ہیں ہم کہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
تیری ہی انجمن میں یہ انتظار تیرا
تیرے بغیر ساتھی جشنِ بہار تیرا
یہ کون سی ادا ہے پوچھیں گے آسماں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
محفل میں آپ کی ہم کچھ اور تو نہ لائے
نغمات میں سجا کر جذبات لے کہ آئے
یاد آئیں گے بہت ہم جائیں گے جب جہاں سے
یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے
لے آئی پھر کہاں پر قسمت ہمیں کہاں سے


کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ