Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

گفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا علامہ محمد اقبالؒ

  مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے من اپنا پُرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا کیا خوب امیرِ فیصل کو ...

 


مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے

من اپنا پُرانا پاپی ہے، برسوں میں نمازی بن نہ سکا


کیا خوب امیرِ فیصل کو سَنّوسی نے پیغام دیا

تُو نام و نَسب کا حجازی ہے پر دل کا حجازی بن نہ سکا


تر آنکھیں تو ہو جاتی ہیں، پر کیا لذّت اس رونے میں

جب خُونِ جگر کی آمیزش سے اشک پیازی بن نہ سکا


اقبالؔ بڑا اُپدیشک ہے، من باتوں میں موہ لیتا ہے

گفتار کا یہ غازی تو بنا، کردار کا غازی بن نہ سکا


علامہ محمد اقبالؒ

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ