Page Nav

HIDE

Grid

GRID_STYLE

تازہ ترین:

latest

اب وہ جو کچھ کہ مری جاں نہیں کرنے دیتے فیض احمد فیض

  بے بسی کا کوئی درماں نہیں کرنے دیتے اب تو ویرانہ بھی ویراں نہیں کرنے دیتے دل کو صد لخت کیا سینے کو صد پارہ کیا اور ...

 


بے بسی کا کوئی درماں نہیں کرنے دیتے

اب تو ویرانہ بھی ویراں نہیں کرنے دیتے


دل کو صد لخت کیا سینے کو صد پارہ کیا

اور ہمیں چاک گریباں نہیں کرنے دیتے


ان کو اسلام کے لٹ جانے کا ڈر اتنا ہے

اب وہ کافر کو مسلماں نہیں کرنے دیتے


دل میں وہ آگ فروزاں ہے عدو جس کا بیاں

کوئی مضموں کسی عنواں نہیں‌ کرنے دیتے


جان باقی ہے تو کرنے کو بہت باقی ہے

اب وہ جو کچھ کہ مری جاں نہیں کرنے دیتے


فیض احمد فیض

کوئی تبصرے نہیں

ہم سے رابطہ